Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عالمی عدالت انصاف نے رفح کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی درخواست مسترد کردی

ہیگ : عالمی عدالت انصاف نے رفح کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی درخواست مسترد کر دی۔
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کی صورت حال کے حوالے سے اضافی عارضی اقدامات اٹھانے کی جنوبی افریقہ کی درخواست کے بارے میں فیصلہ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے کہا ہے کہ اسرائیل کو نسل کشی کے مقدمے میں نافذ کیے گئے پہلے اقدامات کا احترام کرنا چاہیے، مذکورہ حکم (جنوری میں عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلے) میں غزہ میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی۔
دی ہیگ میں قائم عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ "غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اس چیز کو بہت زیادہ بڑھا دے گی جو پہلے سے ہی ایک انسانی خوفناک خواب ہے جس کے علاقائی اثرات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا”۔
جنوبی افریقہ نے 12 فروری کو رفح آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کی تھی۔
اس سے قبل عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے 26 جنوری کے فیصلے میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
آئی سی جےنے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 28 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، 70 ہزار سے زائد زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular