
دی ہیگ : عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جنوبی افریقا کے نمائندے نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق سے مسلسل انکاری اسرائیل نے غزہ میں عالمی عدالت کے حکم سمیت تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ افریقی نمائندے نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دے۔


































