
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلیتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کا انتہا پسندانہ ایجنڈا جس پر مودی حکومت عمل پیرا ہے سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ مودی حکومت کا انتہاپسندانہ ایجنڈا ہمارے خطے میں امن کے لئے حقیقی خطرہ ہے عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کا نوٹس لے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کارکنوں کو متحرک کیاجائے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسندانہ نظریات پر عمل پیرا مودی حکومت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں ان کارروائیوں پر سزا سے استثناء حاصل ہے وقت آگیاہےکہ عالمی برادری اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔


































