Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عرب حکمرانوں کی بےحسی برقرار، غاصب اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 91 فلسطینی شہید

غزہ : ماہ رمضان میں بھی اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔ جنوبی رفح۔سینٹرل غزہ ، دیرالبلاح اور جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اکانوے فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں فلسطینی کہیں محفوظ نہیں ہیں۔
مصر کی سرحد کے قریب رفح میں اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی افراد پر فائرنگ کردی۔ جس سے چودہ فلسطینی شہید ہوگئے۔سینٹرل غزہ میں اسرائیل فوج کے حملے میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔ دیرالبلاح میں دو عمارتوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جس سے تیس افراد لقمہ اجل بنے۔ جبالیہ پر حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دس افراد شہید ہوگئے۔ خان یونس میں حماس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو تباہ کردیا۔ حماس کے مطابق حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular