Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا، برطانیہ اور فرانس کی منافقت، ایرانی سفارتخانہ پر حملے کی مذمتی قرارداد ناکام بنادی

نیویارک: امریکا۔ برطانیہ اور فرانس نے سلامتی کونسل میں ایرانی سفارتخانہ پر حملے کی مذمتی قرار داد ناکام بنادی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کی قرار داد پر بحث ہوئی۔ بیشتر شرکا نے حملے کی مذمت کی اور اسرائیل کو ذمہ دار ٹہرایا۔ تاہم امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے روس کے تیار کردہ قرارداد کی مخالفت کی۔ تینوں ممالک نے موقف اختیار کیا کہ دمشق میں جو کچھ ہوا اس کے بہت سے حقائق غیر واضح ہیں۔ جس کی وجہ کونسل کے ارکان کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔ روس نے اپنی قرار داد کی مخالفت پر کہا کہ یہ مغربی ٹرائیکا کے دُہرے معیارات کی واضح مثال ہے۔ ان کا بیانیہ بین الاقوامی سیاق و سباق میں قانونی حیثیت اور نظم و ضبط کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular