
برسلز: یورپی یونین نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے انسانی امداد کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ انسانی امداد فوری طور پر بحال کی جانی چاہیے اور اس پر کبھی بھی سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے امداد کی تقسیم کے نئے اسرائیلی طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد امدادی اداروں کے ذریعے تقسیم کی جانی چاہئے۔


































