
جنیوا: اقوام متحدہ کا دوہرا معیار، قرآن سوزی اور یورپی ممالک میں حجاب پر پابندی پر خاموش رہنے والی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایران کا حجاب قانون جابرانہ اور توہین آمیز نظر آنے لگا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ایران کے نئے قانون کی مذمت کی اور کہا کہ اسے نام نہاد عفت اور حجاب بل کی منظوری پر گہرا افسوس ہے۔ شمداسانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ یہ سخت مسودہ قانون بین الاقوامی قانون کے صریحاً متصادم ہے اور اسے روک دیا جانا چاہیے۔


































