Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

یرغمالی ملے نہ ہی سرنگیں صیہونی فوج تباہی مچا کر الشفا اسپتال سے نکل گئیں

Israeli soldiers walk at the Al Shifa hospital complex, amid their ground operation against Palestinian Islamist group Hamas, during what they say is a delivery of humanitarian aid to the facility in Gaza City, in this still image from handout video obtained November 15, 2023. Israeli Defence Forces/Handout via REUTERS

غزہ : صیہونی فوج چودہ گھنٹے تک تباہی مچاکر الشفا اسپتال سے نکل گئی۔ آپریشن میں یرغمالی ملے نہ ہی سرنگیں مل سکیں۔
صیہونی فوج نے گذشتہ روز الشفا اسپتال پر چڑھائی کرکے ایک ایک کمرے کی تلاشی لی اور تہہ خانوں کو بھی کھنگال ڈالا۔ عملے سے پوچھ گچھ کی جبکہ پناہ لینے والوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اور دو سو سے زائد کو حراست میں لے لیا۔ اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر مروان ابو سعدہ نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے ریڈیولاجی یونٹ کو تباہ کردیا۔ الٹراساؤنڈ اور ایکسرےمشینیں۔ ایم آر آئی اور سی ٹی اسکینر سمیت کسی مشین کو سلامت نہیں چھوڑا۔ اسپتال سے نکلنے کے بعد صیہونی فوج نے ایک سات منٹ کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں بعض اشیا اور اسلحہ دکھائا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق حماس سے ہے۔ تاہم پوری ویڈیو میں کسی سرنگ۔ کمانڈ سینٹر اور یرغمالیوں کے ملنے کا ذکر نہیں ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے خود ہی یہ سامان رکھا ہے۔ اسپتال سے نکلنے کے باوجود صیہونی فوج نے اس کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular