Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اہلیان غزہ کے تاریخی صبر و استقامت نے فلسطین کو اہم ترین مسئلہ بنادیا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی درندگی اور جرائم، جسے مغرب کی مکمل حمایت حاصل ہے کے مقابل غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بہت عظیم ہے جس نے اسلام کا سر بلند اور عالمی ترجیحات کو تبدیل کردیا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی زیر قیادت وفد سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ دشمن کی خواہش کے برخلاف مسئلہ فلسطین، دنیا کے اہم ترین مسئلے میں تبدیل ہوگیا۔ غزہ کے عوام کا قتل عام اور ان کی نسل کشی ہر با ضمیر انسان کو متاثر کررہی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران غزہ کے مظلوم اور صابر عوام کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے بین الاقوامی رائے عامہ اور عرب دنیا کے عوام کی جانب سے غزہ کے عوام کی حمایت کو بہت اہم قرار دیا اور کہاکہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے تشہیراتی اور ابلاغیاتی اقدامات اب تک بہت اچھے تھے اور صیہونی دشمن سے سبقت لے گئے، اس میدان میں مزید اہتمام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور غزہ کے عوام کو مدد فراہم کرنے کی ایران کی ایک طے شدہ پالیسی ہے ایران فلسطینی کاز اور غزہ کے مظلوم اور مستعد عوام کی حمایت سے کبھی دریغ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular