
لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، غزہ سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کو سراہتا ہوں، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج اسلام آباد سے لاہور پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال آمد پر گفتگو میں کہا کہ پاکستانیوں اور ایرانیوں کے دل ہمیشہ جڑے رہیں گے، پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے، علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہو پایا۔


































