Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے 9 ممالک پر مشتمل دی ہیگ گروپ قائم

دی ہیگ : نو ممالک کے گروپ نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کے احتساب کے لئے اتحاد کرلیا۔ بیلیز، بولیویا، چلی، کولمبیا، ہنڈوراس، نمیبیا، سینیگال، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا کے وفود نے دی ہیگ میں ملاقات کی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کیخلاف بڑھتی ہوئی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے مربوط قانونی، اقتصادی اور سفارتی اقدامات پیش کئے۔گروپ کا مقصد بین الاقوامی قانونی اداروں اور ان کے فیصلوں کی قانونی حیثیت کا دفاع کرنا ہے۔ گروپ میں شامل ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں فلسطینیوں کے قتل عام اور ظلم و ستم سے بڑھ کر ہیں۔ وہ بین الاقوامی قانون کی بنیادوں پر ضرب لگاتے ہیں جن کا دفاع کرنا عالمی برادری کا فرض ہے۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے ہیگ گروپ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیگ گروپ کا قیام پالیسی سازوں کے اتحاد کی جانب سے طویل عرصے میں بہترین خبر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular