Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سیدۃ النساء العالمین کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر کےمحبان اہلبیت ع کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدۃ النساء العالمین کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ اپنی نسلوں کی پاکیزہ تربیت کے لیے اس ہستی کے گفتار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا جن کی عصمت و صداقت کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب میں کیا ہے۔انہوں نے کہ عالم اسلام اس وقت یہود و نصارٰی کے نشانے پر ہے۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ہمارے نوجوانوں کو فکری طور پر یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ثقافتی یلغار اور دجالی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکباز معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے۔ معاشروں کی تشکیل خاندانوں کی مرہون منت ہے اور خاندانوں کی تربیت میں خواتین کے کردار کو مرکزیت حاصل ہے۔استکباری طاقتوں کے سامنے جرات مندانہ اور مدلل انداز میں حق گوئی کا حوصلہ صرف انہیں حاصل ہوتا ہے جو اپنے موقف میں سچے اوراٹل ہوں۔حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے وہ رول ماڈل ہے جن سے خواتین زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular