Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حکومت جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کرام کا مدفن ہے، بقیع کا قبرستان سب سے پہلا قبرستان ہے جو رسول ص اسلام کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا تھا اور یہ قبرستان اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے، یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستیوں کے روشنی اور سائے سے محروم مزارات مقدسہ امت مسلمہ کے لیے رنج و الم کا باعث ہیں، جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے کیا جا رہا ہے اس لئے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنائیں اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود غم اور خلش کا مداوا کریں، مقدس ہستیوں کے مزارات ایک قابل قدر اسلامی ورثہ ہیں، اور کس کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پابندیاں لگائے یا انہیں ختم کرنے جیسے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular