
فیصل آباد : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نےفیصل آباد علی مسجد میں علماء اور زعمائے قوم سے ملاقات کی۔ اور قومی پلیٹ فارم کو علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت کی روشنی میں مضبوط اور منظم بنانے پر زور دیا اور تنظیمی احباب سے جلد تنظیم کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کی اپیل کی۔ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ حکومت عزاداری سید الشہداء کیخلاف اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے، فیصل آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں عزاداری پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کو فوری واپس لے۔ انہوں نے عوام سے عزاداری سید الشہداء کیخلاف ہر سازش سے متحد ہو کر نبردآزما ہونے کی اُمید ظاہر کی۔ ملاقات کے دوران تنظیمی احباب نے مرکزی وفد کو تنظیمی صورتحال پر بریف کیا اور علاقائی صورتحال سے متعلق جائزہ پیش کیا۔


































