
نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔ جنرل اسمبلی کے 193 میں سے 93 ممالک نے تجویز کے حق میں ووٹ دیے۔ جبکہ جنرل اسمبلی کے 24 رکن ممالک نے امریکی تجویز کے خلاف ووٹ دیے۔ پاکستان سمیت 58 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ روس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کریملن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے ۔ روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرے گا۔


































