Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کی پٹی بچوں کا قبرستان بنتی جا رہی ہے، گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے خبردار کیاہےکہ غزہ کی پٹی بچوں کا قبرستان بنتی جا رہی ہے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں انتونیو گوتیریس نے کہاکہ دن بدن شدت اختیار کرتا تنازعہ دنیا اور خطے کو ہلا رہا ہے۔ غزہ کا ڈراؤنا خواب ایک انسانی بحران سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نےکہاکہ اسرائیلی فوج شہریوں، اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں، مساجد، گرجا گھروں اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ غزہ میں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق بین الاقوامی انسانی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہمیں اس سفاکانہ، ہولناک، اذیت ناک تباہی کے آخری انجام سے نکلنے کے لیے ابھی عمل کرنا چاہیے۔
غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ دو روز پہلے ایمبولنس پر اسرائیلی حملے کے بعد رفح کراسنگ کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular