Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات دائیوں پر محیط ہیں، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم نوروز اور ایران کے 1402ویں سال کے آغاز پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات دائیوں پر محیط ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ایران نے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ جشن نوروز کی خوشی کی اس گھڑی میں پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جشن نوروز کو کئی صدیوں سے وسطی ایشیا سے لیکر بلقان جیسے وسیع و عریض علاقے میں جوش و خروش کیساتھ منایا جاتا ہے،یہ موسم بہار کی آمد اور قدرت کی بیداری کا جشن ہے۔راجہ پرویز اشرف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جشن آپس میں بھائی چارے، محبت اور پیار کو فروغ دے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان ہر دکھ اور سکھ کی گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular