
قاہرہ : مصر نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینیوں کو بے گھر کرکے مصر منتقل کیا گیا تو امن معاہدہ معطل ہو جائے گا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہاہےکہ مصر کے ایک وفد نے تل ابیب کا دورہ کیا تاکہ رفح کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے بات چیت کی جا سکے۔ مصر نے خبردار کیا ہے کہ رفح میں فوجی کارروائیوں سے انسانی تباہی اور زیادہ شہری ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مصر-قطر-امریکا اور اسرائیل کی ملاقات منگل کو قاہرہ میں حماس کے ساتھ تبادلے کے معاہدے پر تبادلہ خیال کے لیے ہوگی۔ اخبار کے مطابق اس وقت پوری دنیا کی نظریں رفح پر مرکوز ہیں جہاں لاکھوں بے گھر افراد جمع ہیں جب کہ اسرائیل وہاں پر حماس کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔


































