Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اہلیان غزہ کو بے گھر کرنیکا احمقانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے امریکی اسرائیلی منصوبے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں مزاحمت کو ختم کرنے کی کوششوں کی طرح ناکام ہوگا۔ اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو میں سپریم لیڈر نے کہاکہ یہ منصوبے کہیں بھی آگے نہیں بڑھیں گے۔ جنہوں نے ڈیڑھ سال پہلے قلیل عرصے میں مزاحمت کو ختم کرنے کا عزم کیا تھا وہ اب فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کے بدلے میں اپنے قیدی وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں اور جنگجوؤں کے اتحاد و ثابت قدمی. جنگ بندی مذاکرات کے پیچیدہ عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ غزہ کے عوام کے صبر و تحمل نے مزاحمت کو خطے میں قابل فخر بنا دیا ہے۔
انہوں نے صیہونی اور امریکی دشمن کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت اور غزہ کے عوام کی فتح کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح نے مزاحمتی جدوجہد میں ایک نئے فکری ڈھانچے کو تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور اس صورت حال میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular