
حج
مکہ: پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ترجمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق حج سے قبل آخری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے خانہ کعبہ میں رش دیکھا گیا جس کے باعث سعودی انتظامیہ نے اسے کنٹرول کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ علی الصبح بند کردی تھی۔ ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب نے منیٰ اور عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے، عازمینِ حج اتوار اور پیر کی درمیانی شب منیٰ میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔


































