Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم، دوسرا مرحلہ تعطل کا شکار

غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا۔ دوسرے مرحلے کیلئے بات چیت میں پیشرفت نہ ہوسکی ۔ دوسرے مرحلے کے حوالے سے اسرائیل، قطر اور حماس کے وفود کے درمیان گذشتہ روز قاہرہ میں بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں بیالیس دن کی توسیع کی تجویز مسترد کردی ہے۔ حماس کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ جنگ بندی کے معاہدے سے متصادم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی تجویز میں اضافی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کےحوالے سے حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے المیادین نیوز کو بتایا کہ اسرائیل جان بوجھ کر معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کو روک رہا ہے۔ حماس جامع معاہدے کے بغیر کسی یرغمالی کو رہا نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular