
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر اربابِ شہزاد نے طورخم بارڈر پر افغان عوام کے لئے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغانستان کے حکام کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان حکام کی طرف سے افغان عوام کے لئے جذبہ خیر سگالی کے تحت وزیر اعظم کے مشیر معاون خصوصی ارباب شہزاد نے 50 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل گندم کے 50 ٹرکوں کا قافلہ افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے منسٹر مولوی عباس اخون کو حوالے کر دیا۔ دورہ طورخم بارڈر کے موقع ہر وزیراعظم کے مشیر و معاون خصوصی ارباب شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان عوام کے لئے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ افغانستان حکام کے حوالے کردیا ہے جبکہ افغان عوام کے لئے پاکستان حکومت کی طرف سے 5 ارب روپے کا امدادی پیکج دیا جائے گا، جس میں ادویات، اشیاء خورد نوش، میڈیسن، گرم کمبل اور دیگر سامان شامل ہے۔


































