
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جعلی کابینہ غیر آئینی نگراں حکومت کا تسلسل لگتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق معیشت تباہ کرنے کے زمہ داران کی اہم عہدوں پر تعیناتی عوام دشمنی کےسوا کچھ نہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کی 100 رکنی کابینہ کی’کارکردگی‘ کی قیمت آج تک قوم ادا کررہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وفاقی کابینہ میں محسن نقوی کی شمولیت نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کے غیر آئینی کردار پر مہر تصدیق لگا دی۔ ترجمان نے کہا کہ جعلی فارم 47 کی بنیاد پر تشکیل شدہ غیر آئینی اور جعلی کابینہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔


































