Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

سانحہ کرم کے پس پردہ حقائق سامنے لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

لاہور: شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے ضلع کرم میں جنگی صورتحال اوراس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات کی پرزور مذمت کی ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاراچنار میں ابتدائی کشیدگی کو اگر بروقت دور کر لیا جاتا تو نوبت جنگ وجدل تک نہ پہنچتی اور بڑے پیمانے میں انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں بڑے پیمانے پر گولہ بارود کے بھاری استعمال پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور حکومت سمیت امن و امن کے تمام ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ موثر اقدامات کر کے کرم کو انسانی المیہ سے بچائیں اور اس جنگ کو مزید پھیلنے سے روکیں۔ انہوں نے اس واقعے کے پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لا کر کرم کو جنگ میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular