
رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین اور غزہ پر عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی ٹورویسلینڈ نے ملاقات کی۔ جس میں فلسطین کی صورتحال پر بات ہوئی۔صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے ناگزیر ہے۔ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کی ضرورت ہے اور مالی و اقتصادی خودمختاری کی اشد ضرورت ہے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے کے مالی وسائل پر قبضہ کررکھا ہے۔ جس سے فلسطینیوں کی فلاح کے کام کرنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔


































