Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، نبیل ابورودینہ

رام اللہ: فلسطینی انتظامیہ نے جی سیون ممالک کے اعلامیہ میں دو ریاستی حل کا ذکر نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مسئلہ کے حل کیلئے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطین کا سیاسی افق دو ریاستی حل پر مبنی ہونا چاہیے، جو کہ بین الاقوامی قانونی حیثیت اور عرب امن اقدام پر مبنی ہو۔ کیونکہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے یہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔ ابو رودینہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حل مشرقی یروشلم کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوری ترجیح جنگ بندی۔ انسانی امداد کی بلا روک ٹوک بہاؤ کو یقینی بنانا اور غزہ کی پٹی میں مکمل ذمہ داری قبول کرنا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے یکطرفہ اقدامات کے خاتمے کی ضرورت پر بھی مزید زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular