
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ 1967 کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام فلسطین اسرائیل تنازع کےحل کی بنیادی شرط ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے نام خط میں پیوٹن نے لکھاکہ یہ خونریز تنازعہ فلسطین میں شہری آبادی کے لیے ناقابل برداشت مصائب کا باعث بن گیا ہے۔ پیوٹن نےلکھا کہ موجودہ حالات میں اہم ہو گیا ہے کہ ایک خودمختار ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی حمایت میں روس کےمضبوط موقف کی توثیق کی جائے۔ روسی صدر نے لکھا کہ ہم 1967ء کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی بیت المقدس پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھیں گے۔ روسی صدر کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل طویل المدتی تصفیے کے حصول کے لیے ایک اہم شرط سمجھا جاتا ہے۔


































