
اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ایرانی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی ہم آہنگی کے امور پرتبادلہ خیال کیا وفد میں اسلامی مکاتب فکر کی قربت کے عالمی فورم کے سربراہ علامہ حمید شہریاری، اہلسنت عالم دین و ممبر ایکسپرٹ اسمبلی مولوی نذیر احمد ،ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی اور کلچرل کونسلر احسن خزاعی شامل تھے, پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کا ایران سے دینی ، ثقافتی، تاریخی، دل اور روح کا رشتہ ہے ہمارے ماخذ قرآن و سنت ہیں ہم آہنگی کا واحد راستہ مکالمہ اور دوسرے کی بات کو سمجھنا ہے ہمارا کوئی بھی دشمن پاک ایران رشتوں کی مضبوطی و پختگی کو کمزور نہیں کر سکتا,
پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ایران، عراق اور شام کی زیارات کو آسان بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ فارسی زبان کے فروغ سے دونوں ملکوں کے مابین دینی، روحانی اور علاقائی تعلق کو فروغ ملے گامسلکی تنازعات کو فروغ دینے والے عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے علامہ حمید شہریاری نے کہا کہ ہمیں بڑے تنازعات کو ختم اور معمولی تنازعات کو کم سے کم کرنا چاہئے دین کے مختلف مسالک اور فقہی رنگ زحمت نہیں بلکہ بہتری کیلئے اور باعث رحمت ہیں دین سمجھنے کیلئے سب کے اجتہاد مختلف تاہم سب بین المسالک ہم آہنگی کے داعی ہیں.


































