
تہران: ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ جنرل علی باقر احمدیان نے کہاہے کہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے۔ امت مسلمہ خصوصاً فسلطینی عوام کے درمیان اتحاد اور مقاومت کے ذریعے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات میں جنرل علی باقر احمدیان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد مغربی کنارے میں بھی مقاومتی تنظیموں نے اپنا کام شروع کیا ہے۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ عالم اسلام اور فلسطین کے ایشوز پر ایران کا تعمیری اور مثبت کردار قابل تحسین ہے۔


































