Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا خاتمہ قریب، بڑی جنگ کے لیے تیار ہیں، سید حسن نصر اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ بے شمار چیلنجوں کا سامنا کرنے اور اہم جنگ کے لیے تیار ہونے کے باوجود خطے میں مزاحمتی محاذ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اگرچہ دشمن نوجوانوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اصل جنگ فلسطین کی آزادی کی جنگ ہے۔ ہم اس جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہم وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کو ایک بڑی جنگ کا سامنا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اس جعلی حکومت کا خاتمہ اتنا قریب ہے کہ کسی بھی مرحلے پر ہو سکتا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ چند سالوں پہلے جب امریکہ خطے میں داخل ہوا اور افغانستان پر قبضہ کیا تو مغربی میڈیا نے خطے کی قوموں پر ناامیدی مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن چند سالوں کے بعد امریکہ ناکام ہو گیا اور جدید مشرق وسطیٰ کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مقاومت امید کی کرن ہے جس نے اسرائیلی دشمن کے خلاف تیزی سے فتح حاصل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمنوں کی طرف سے جاری تشہیرات اور امید کے جذبے کو مٹانے کی کوششوں کا مقصد اسرائیلی دشمن کے ناجائز قبضے کو معمول پر لانا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular