Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

الیکشن کمیشن نے متعدد قومی اور صوبائی حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعدد قومی اور صوبائی حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ جیتنے والا جشن، ہارنے والا دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے، ایسا رویہ کب تک چلے گا؟۔
اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر اوز زیادہ تر حلقوں میں حتمی نتائج جاری کر چکے ہیں، اس موقع پر نتائج روکنے سے اگلے مراحل میں تاخیر ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی، این اے 53، این اے 52، این اے 57، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاؤالدین، این اے 126، این اے 127 لاہور اور این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حتمی نتائج روکتے ہوئے آر او سے رپورٹ مانگ لی۔
اس کے علاوہ پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، پی پی 43 منڈی بہاؤالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53، پی پی 17، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 279 لیہ، پی پی 6 مری کے ریٹرننگ افسران کو بھی حتمی نتائج دینے سے منع کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 14 نصیر آباد، پی بی 44 کوئٹہ اور پی پی 33 گجرات، پی پی 126، پی پی 128 جھنگ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی روک دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular