
تل ابیب: اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔ وزارت دفاع اور وزیراعظم نتین یاہو میں خلیج بڑھ گئی ہے۔ سات اکتوبر کے واقعات پر اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات کی اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے تصدیق کردی ہے۔ خاص کرکے آرمی چیف اور کابینہ کے ارکان میں موجود اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔سات اکتوبر کو سیکیورٹی ناکامی کا الزام کابینہ کے وزرا نے فوج پر عائد کیا جس پر چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کا کہنا تھا کہ ابھی مسئلہ تحقیق طلب ہے۔ وزیردفاع گیلنٹ نے فوج کی طرف سے تحقیقات کی مخالفت کی۔ وزیراعظم نتین یاہو نے چیف آف اسٹاف کی حمایت کی۔وزیرخزانہ بزیلیل اسموٹریچ نے بتایا کہ حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔وزیردفاع گیلنٹ اور وزیراعظم نیتن یاہو میں منہ ماری ہوئی ہے۔


































