Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکہ اور اسرائيل کے درمیان اختلافات دکھاوا ہیں، جہاد اسلامی

قاہرہ : جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد الہندی نے امریکہ اور اسرائيل کے درمیان اختلافات کو دکھاوا قرار دیا ہے۔ امریکہ، غزہ جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی جرائم میں شریک رہا ہے اور وہ کانگریس کے جواز کے بغیر ہی اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کا سمجھوتہ اور اسے مسلسل ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ بغیر کچھ کئے اس کے قیدی رہا ہو جائیں۔ محمد الہندی نے کہا کہ امریکہ، جنگ بندی نہیں چاہتا اور صیہونی حکومت، امریکی حمایت سے غزہ کے شمالی علاقے کو جنوبی علاقے سے جدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، غزہ میں حائل علاقہ بنا کر غزہ کا رقبہ چھوٹا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے قبل تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرانے کے لئے امریکی حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غزہ میں قحط و بھوک مری اور شدید ترین انسانی المیہ کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular