Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کیلیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیوں کا مشورہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیراتماربن گرور نے دیا تھا۔ جس میں وزیراعظم کو مسجد اقصیٰ میں عربوں کے داخلے پر پابندی سمیت مسجد کی حدود کے باہر عبادات پر پابندی عائد کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ جب کہ دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کی حاضری بھی محدود کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے تجاویز منظور کرلی ہیں اور کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ماہ رمضان سے قبل فیصلے کا اعلان کردیا جائے گا۔ اسرائیلی ایجنسیوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ جس سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular