
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں دینے یا نہ دینے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کے حامی آزاد امیدواروں کی شمولیت اور خصوصی نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کے خلاف چھ درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکلا علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان نے دلائل دیے۔


































