
لاہور : وزيرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، 2 پارکنگ پلازے اور نئی سڑکیں بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مخصوص حد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مری میں آئندہ سینئر افسران تعینات اور 2 نئے پولیس اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت نے سانحۂ مری میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


































