
لاہور: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے 1973ء کے آئین کی نفی قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قادیانی عقائد پر مبنی ترجمہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اپنے فیصلے کو واپس لیں۔ 6 فروری کے فیصلے پر ردعمل میں انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا 1973ء کے آئین میں مسلمان کی تعریف شامل کرکے ختم نبوت کے منکروں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ختم نبوت اساس دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا نظام وضع کیا ہے کہ توحید، نبوت اور امامت عقائد اسلام ہیں۔


































