
اسلام آباد: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مفسر قرآن، محقق و مصنف،مربی قوم، شیخ الجامعہ، محسن ملت، علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پاکستانی قوم اور حوزہ ہائے علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے سادہ زندگی، عبودیت اور بندگی سے بھرپور شب و روز، زندگی کے ایام سے بھرپور استفادہ، تالیفی تعلیمی تفسیری، علمی آثار ،مدارس اسکولز، کالجز، اداروں کی تشکیل، طلبہ اور جوانوں کی معنوی اخلاقی اور علمی تربیت، ہر شعبے میں آپ کے زندہ اور موثر آثار آپکی نورانی زندگی کی عکاس ہیں۔ امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب کبھی حالات کی دھوپ میں شدت محسوس ھوتی قوم کے تمام اکابر کو باہمی اتحاد و وحدت کے لئے جو شجر سایہ دار نصیب ہوتا و مرحوم شیخ صاحب کا بابرکت وجود تھا۔


































