
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اننتونیو گوتریس نے سوڈان کی مخدوش صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرانی حالات اور جنگی ماحول میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے امدادی کام جاری رکھنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ سوڈان کے حالات بہت مخدوش ہیں۔
متحارب گروہوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بحرانی حالات اور جنگی ماحول میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے امدادی کام جاری رکھنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک کئی مرتبہ جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود حالات پر قابو پانے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے بعد خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


































