Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مجرم صیہونی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے اور اللہ کی مدد سے یہ ہو کر رہےگا، ولی امر مسلمین

https://www.leader.ir/fa/pictures/album/2819/grid?img=86941_877.jpg

تہران: تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔
ولی امر مسلمین نے عید الفطر کے خطبے میں عید سعید فطر، عید نوروز اور یوم جمہوریہ ایران کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے رمضان المبارک کو اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک اور تقوی اور خدا سے تقرب اور روح و جان کی پاکیزگی اور معنوی حیات کی تجدید کے لیے پروردگار عالم کا عطا کردہ ایک موقع قرار دیا اور کہا کہ روزہ، قرآن مجید سے انسیت، شبہائے قدر، توسل، دعائيں اور مناجات، ماہ رمضان کے مبارک مہینے کے گرانقدر اور انسان ساز مواقع ہیں۔
ولی امر مسلمین نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جانب سے نسل کشی اور بچوں کا قتل جاری رکھے جانے کو ماہ رمضان کے مہینے میں امت مسلمہ کے لیے مصیبت انگیز بتایا اور کہا کہ یہ جرائم امریکا کی جانب سے فلسطین پر قبضہ کرنے والے غاصب شر پسند گینگ کی مدد اور حمایت کے سائے میں انجام پائے۔
آيت اللہ خامنہ ای نے صیہونی حکومت کو خطے میں سامراج کی پراکسی فورس بتایا اور کہا کہ مغرب والے بار بار خطے کی بہادر اقوام اور غیور جوانوں پر پراکسی ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن یہ بات پوری طرح سے واضح ہے کہ خطے میں واحد پراکسی فورس بدعنوان صیہونی حکومت ہے جو جنگ بھڑکا کر، نسل کشی کر کے اور دوسرے ملکوں پر جارحیت کر کے ان ملکوں کی سازشوں کو آگے بڑھا رہی ہے اور مکمل کر رہی ہے جنھوں نے جنگ عظیم کے بعد اس خطے کو اپنی سازشوں کی آماج گاہ بنا رکھا ہے۔
انھوں نے ان سامراجیوں کے دہشت گردی مخالف دعوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو پیسے اور میڈیا کے ذریعے دنیا پر حکومت کر رہے ہیں، کہا کہ یہی لوگ جو اپنے بیانات میں اپنے حقوق اور اپنی سرزمین کے لیے اقوام کی جدوجہد کو دہشت گردی اور جرم بتاتے ہیں، صیہونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی اور دہشت گردانہ اقدامات پر یا تو آنکھیں بند کر لیتے ہیں یا پھر اس طرح کے اقدامات میں حصہ بھی لیتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں دنیا کے مختلف ملکوں میں ابو جہاد، فتحی شقاقی، احمد یاسین اور عماد مغنیہ جیسی شخصیات کے قتل اور اسی طرح عراق کے متعدد سائنسدانوں کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بعض مغربی ممالک ان واضح دہشت گردانہ کارروائيوں کی حمایت کرتے ہیں اور باقی دنیا تماشائی بنی رہتی ہے۔
انھوں نے پچھلے دو سال سے بھی کم عرصے میں قریب بیس ہزار فلسطینی بچوں کی شہادت پر انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ البتہ یورپ اور امریکا سمیت دنیا بھر کے اقوام جیسے ہی ان جرائم سے باخبر ہوتی ہیں، صیہونیوں اور امریکا کے خلاف مظاہرے اور اجتماعات کرتی ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اس شرپسند اور مجرم صیہونی گینگ کو فلسطین اور خطے سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے اور اللہ کی مدد و نصرت سے ایسا ہو کر رہے گا اور اس سلسلے میں کوشش کرنا، سبھی انسانوں کا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔
انھوں نے خطے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹل مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف وہی ہے اور امریکا اور صیہونی حکومت کی دشمنی بھی پہلے ہی کی طرح ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے نماز عید کے دوسرے خطبے کے آخر میں امریکا کے دھمکی آمیز موقف کے بارے میں دو اہم نکات بیان کرتے ہوئے کہا: پہلے تو یہ کہ اگر باہر سے کوئی شیطنت کی گئی، جس کا زیادہ امکان نہیں ہے، تو قطعی طور پر اس کا منہ توڑ جواب ملے گا اور دوسرے یہ کہ اگر دشمن پچھلے
برسوں کی طرح ملک کے اندر فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش کرے گا تو ایرانی قوم، پچھلے برسوں کی طرح ہی فتنہ کھڑا کرنے والوں کو دنداں شکن جواب دے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular