
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہے۔تہران میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرانڈ برگ Hans Grundberg کے ساتھ ملاقات میں عباس عراقچی نے عرب ملک میں امریکا کے مسلسل فوجی حملوں، شہریوں کے قتل اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی مذمت کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ یمن اور خطے کے لوگوں سے متعلق حقائق کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ عراقچی نے امریکی سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ فلسطین میں قبضے اور نسل کشی کا تسلسل علاقائی عدم تحفظ کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے امریکی سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ فلسطین میں قبضے اور نسل کشی کا تسلسل علاقائی عدم تحفظ کی جڑ ہے۔ امریکہ یمن پر حملہ کرکے اور بے گناہ یمنی عوام کو قتل کرکے خطے میں استحکام کی بحالی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔


































