
لاہور : شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے سنگین واقعات سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ،سقوط ڈھاکہ کو 5 دہائیاں بیت گئیں، جب پاکستان دو لخت ہوا، چھ سال قبل اسی روز پشاور میں دہشتگردوں نے ایسا گھناﺅنا کھیل کھیلا کہ اے پی ایس اسکول میں مشغول بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا، زندہ قومیں تاریخ اور تلخ حقائق سے سبق سیکھتی ہیں۔ بحیثیت قوم ہمیں غور کرنا ہوگا کہ ہم نے ان غلطیوں سے کیا سبق سیکھا ؟ہمیں دشمن کو پہچاننا ہوگا اور ان سازشوں کوقومی یکجہتی کے ذریعے ناکام بنانا ہوگا۔


































