Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسئلہ فلسطین پر مغربی اقدار اور حکمرانوں کے تضاد نے عوام کو حق کی شناخت کا شعور بخشا، علامہ امین شہیدی

اسلام آباد: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے یومِ نکبه کے حوالہ سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی نے بالعموم اقوامِ عالم اور بالخصوص نوجوان نسل میں فکری و نظریاتی تبدیلی کو جنم دیا ہے۔ فلسطین کے مسئلہ پر مغربی اقدار اور حکمرانوں کے طرزِ عمل میں واضح ٹکراؤ نے وہاں کے عوام کو حق کی شناخت کا شعور بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی نصابی کتب میں پڑھائی جانیوالی اخلاقی اقدار کے برخلاف مظلوم فلسطینیوں کیساتھ ہونیوالے ظلم و بربریت کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔ غزہ میں گزشتہ سات ماہ سے ہونیوالی حیوانیت اور انسان سوزی شرمناک ہے۔ اسی لئے آج کے میڈیا سے استفادہ کرتے ہوئے اسرائیل اور اس کے حمایتی ممالک کے مظالم دیکھنے کے بعد مغربی نوجوانوں کے اذہان میں سوال اٹھنا شروع ہوا کہ ان کے حکمرانوں کا طرزِ عمل، نصاب میں شامل اخلاقی اقدار سے مختلف کیوں ہے؟ نتیجتًا یہ لوگ اس درندگی اور بربریت کیخلاف میدانِ عمل میں اترے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular