
اسلام آباد: امت واحدہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد امین شہیدی نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت وجود میں آئی جس کی نہ بین الاقوامی ساکھ ہے اور نہ عوامی حمایت۔ مسلم لیگ نون اور پی پی کی مشترکہ حکومت میں پی پی کوئی وزارت لینے کے بجائے قومی اسمبلی، سینیٹ کی صدارت لینا چاہتی ہے۔ یہ حکومت دو سال سے زیادہ نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی ملک میں عوام کے ووٹوں سے حکومت نہ ہو اور اس ملک میں پالیسی سازی میں استحکام نہ ہو تو پالیسیاں مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان کا بنیادی مسئلہ ایک مضبوط لیڈر اور سیاسی نظام کا فقدان ہے۔


































