
پلوامہ: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ ظالم فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں افراد کو پلوامہ کے علاقے آریگام ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں فوجی کارروائی بھی جاری ہے۔


































