
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے جم گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔


































