Sun Oct 25, 2026

نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملے، درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

غزہ: صیہونی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رہائشی عمارتوں پر بمباری اور گولہ باری سے مزید درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے رات بھر غزہ کے مختلف مقامات پر بم برسانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ڈرونز سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ گولی باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دیر البلاح میں تین منزلہ عمارت نشانہ بنی ۔ نصیرات کیمپ میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 17 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ سات ہزار لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز کمال عدوان اسپتال اور دوسرے مقامات پر بمباری سے سو سے زیادہ افراد شہید ہوئے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کمال عدوان میں بھی الشفا اسپتال جیسی سفاکیت دوہرائی جارہی ہے۔ اسپتال سے نکلنے والے شخص کو اسنائپر سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular