Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اوباڑو میں خود کو بم سے اڑانے والے دونوں دہشت گرد کالعدم تنظیم کے کارکن نکلے

اوباڑو: سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے دونوں دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کے کارکن نکلے ایس ایس پی گھوٹکی اظہر مغل کے مطابق تعاقب کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا، لیکن گھیرے میں آنے اور گولیاں ختم ہونے پر انہوں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔ایک ملزم امام الدین پتافی خیر پور میرس کے دینی مدرسے میں طالب علم رہا ہے، اس کے والد مقامی ہائی اسکول میں عربی ٹیچر ہیں۔ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد عبدالحمید عرف بلال 2019ء میں ملائیشیا سے وطن واپس آیا تھا۔اور کچھ دن رحیم یار خان میں اپنے گاؤں ظاہر پیر میں قیام کر کے فیملی کے ہمراہ افغانستان چلا گیا ملزم 2006ء کے مقدمے میں تھانہ ظاہر پیر اور 2011ء کے مقدمے میں اُچ شریف پولیس کومطلوب تھا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ملزم کا نام 2014ء میں فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، مگر فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے سے پہلے ہی ملزم بیرونِ ملک فرار ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular