Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، روس

دی ہیگ : غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت تیسرے دن بھی جاری رہی۔ روس کے سفیر ولادیمیر ترابرین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، اسرائیل کے بلا امتیاز حملے شہریوں کو مار رہے ہیں۔ غزہ کے 90 فیصد سے زیادہ فلسطینیوں کو جبری بیدخل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کو غزہ کے لاکھوں لوگوں کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ ہم شہریوں کے خلاف تشدد کے حق دفاع کو قبول نہیں کرسکتے۔ تشدد مزید تشدد کی طرف جاتا ہے اور صرف اور صرف نفرت ہی لاتی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیلی آباد کاری پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ عدالت اسرائیل کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور ان کا معاوضہ ادا کرنے کا کہنے میں حق بجانب ہوگی۔ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular