Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاراچنار کے مومنین ملک کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، ان پر لشکر کشی پاکستان پر حملہ ہے، مقررین

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پاراچنار میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی لشکر کشی کے خلاف نمائش چورنگی تا گورنر ہاؤس سندھ احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گی، ریلی میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء مولانا ناظر عباس تقوی، آئی ایس او کراچی کے ڈویژن صدر دیباج عابدی اور معروف ذاکر اہل بیتؑ علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے شیعہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، ان پر لشکر کشی پاکستان پر لشکر کشی ہے، تکفیری دہشت گرد گروہ سرحدی باڑ کو اکھاڑ کر پاکستان کی سرزمین میں داخل ہوچکے ہیں مگر افسوس حکومت وقت اور ریاستی ادارے اب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرسکے بلکہ مجرمانہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلے زمینی تنازعہ کو فرقہ وارنہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی پھر اس میں افغانستان سے تکفیری طالبان دہشتگردوں کو شامل کیا گیا جو کہ وہاں رہنے والے لاکھوں مقامیوں پر دو روز سے حملہ آور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شیعہ دشمن و ملک دشمن قوتوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان کوئی لاوارث قوم نہیں کہ تم جب چاہو ان کو مار دو، ان کے علاقوں پر قبضہ کرلو اور ہم خاموش رہیں، حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری سمجھ کر جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں اور پاراچنار میں دہشتگردوں کیخلاف فوری آپریشن کا اعلان کریں اور تعاقب کریں کہ وہ کون سے عناصر ہیں جن کے بلاوے پر سرحد پار سے تکفیری دہشتگرد سرحدی باڑ اکھاڑ کر سرزمین پاکستان پر داخل ہوئے، پاراچنار کے شیعہ مومنین ہمیشہ افغانستان سے ملک پاکستان پر کئے جانے والے حملوں کیخلاف نہ صرف نبرد آزاما رہے ہیں بلکہ سینکڑوں شیعہ مومنین نے جام شہادت بھی نوش کیا ہے مگر افسوس مشکل کے اس وقت میں حکومت وقت مجرمانہ طور پر خاموش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کے اس وقت میں مسلمانان پاکستان اپنے پاراچنار کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان پر مسلط کی گئی جنگ پر تشویش میں ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular